29 مئی 2014 - 10:48
شام، فوج کی کاروائی میں درجنوں دہشتگرد ہلاک

دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی ملک گیر مہم کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت فوج نے ريف دمشق صوبے کے جنوبی علاقے میں دسیوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

ابنا: شام کے سرکاری ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کی مسلح فوج نے بدھ کو دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر وسیع حملہ کیا جس میں دسیوں دہشت گرد ہلاک جبکہ فوج نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ضبط کیا ۔ مارے جانے والوں میں زیادہ تر سعودی عرب کے شہری ہیں ۔ فوج نے اسی طرح مرکزی صوبے حمص کے تدمر علاقے میں ایک دہشت گرد کو مار گرایا جو ایک بلڈنگ میں بم لگانے کی کوشش کر رہا تھا ۔
فوج نے اسی طرح شمالی حلب میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا جبکہ فوج نے اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی کئی سرنگوں کا پتہ لگا کر تباہ کر دیا ۔ اسی طرح دہشت گردوں کے قبضے والے صوبے ادلب اور جنوبی درعا میں فوج نے کارروائی کرتے ہوئے کئی گاؤں پر دوبارہ کنٹرول کر لیا ہے۔
.......

/169